شیخ رشید بلاول پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ لیں،زبیر کاردار

شیخ رشید بلاول پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ لیں،زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے راہنماؤں حافظ زبیر کار دار ‘ مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنے محکمہ ریلوے میں کارکردگی دکھانے کی بجائے ملک کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بلاول بھٹو زردار پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ لیں وہ اپنی پارٹی کے اکیلے ہی لیڈر اور اکیلے ہی کارکن ہیں ان کی پارٹی کی تو ٹانگہ پارٹی کی سواریاں بھی نہیں ہیں ان کو پیپلز پارٹی کے سربراہ پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے اُن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اور نہ ہی کوئی حیثیت ہے۔


اُسے پیپلز پارتی کے خلاف مہم جوئی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے آمریت کی گود میں بیٹھنے والے شیخ رشید ابھی بھی سول آمر کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ اپنی زبان کو لگام ڈالیں وگرنہ جیالے ان کا محسابہ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔