مدارس اسلامی تعلیمات عام کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں،ذکر اللہ مجاہد

مدارس اسلامی تعلیمات عام کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلامی تعلیمات عام کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں ملک میں دینی مدارس پر پابندیوں کے خلاف ہیں۔مدارس کو دہشت گردی سے جوڑنا دشمن کا ایجنڈا ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ تنویر القرآن کی سالانہ تقریب اسناد سے میں شرکاء سے خطاب کررہے ہیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری، ڈائریکٹر ادارہ جامعہ تنویر القرآن حافظ شفیق الرحمن، رہنما جمعیت اتحاد العلماء لاہور قاری عطاء الرحمن، سمیع الحق شیر پاو، مولانا مزمل احسن و دیگر ذمہ داران موجود ہیں۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حفاظ کرام اور علماء کرام امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ پاکستان میں دینی مدارس کسی بھی مذہب کے خلاف تعلیم نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام باہمی، محبت اور امن کا درس دیتا ہے اور ملک میں آزاد،طاقتور عدلیہ اور متحرک میڈیا کی موجودگی میں کسی ایک مذہب یا ایک عقیدے کے خلاف منافرت یا امتیازی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کے حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام صوبائی اسمبلیوں، پارلیمنٹ اور تمام حکو متی اداروں میں بلاتفریق تمام مذاہب کی نمائندگی موجود ہے۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1