ٹی سی ایس پاکستان سے قازقستان کیلئے پہلی شپمنٹ شروع کریگی

ٹی سی ایس پاکستان سے قازقستان کیلئے پہلی شپمنٹ شروع کریگی

لاہور(پ ر)پاکستان میں لاجسٹکس کی سب سے بڑی کمپنی ٹی سی ایس لاجسٹکس نے ایسٹرن پراڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت ٹی سی ایس ان کی پراڈکٹس کوTIR یعنی (Transports Internationaux Routiers) یا انٹرنیشنل روڈ ٹرکنگ کنونشن کے تحت پاکستان سے قازقستان پہنچائے گی۔اس معاہدے کے تحت پاکستان سے قازقستان کے لئے تک پہلی آؤٹ باؤنڈ شپمنٹ کی جائے گی، جس کا آغاز ماہِ اپریل کے وسط تک ہونے کی توقع ہے۔اس سلسلے میں دستخط کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹی سی ایس کے نیو بزنس انیشیٹو کے ہیڈ، یونس علی صدیقی اور ایسٹرن پراڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کے ایکسپورٹ منیجر ، سیّد وقاص اظہر نے اپنی کمپنیوں کی جانب سے دستخط کئے۔ اس موقع پرٹی سی ایس ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کے چیئر مین خالد نواز اعوان، نائب چیئر پرسن، ٹی سی ایس ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ محترمہ سائرہ اعوان،ڈائرکٹر ٹی ایس سی ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ قاسم اعوان اور ایسٹرن پراڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ہیڈ برائے سپلائی چین، ضیا الرحمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خالد اعوان نے کہا :’’ یہ موقع پاکستان کے، برآمد کنندگان اور تاجروں کے لئے مزید نئی راہیں کھولے گا، اور وہ اپنی مصنوعات کو قازقستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کو برآمد کر سکیں گے۔‘‘

مزید : کامرس