15 ویں بین الاقوامی تھری پی نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں اختتام پذیر

15 ویں بین الاقوامی تھری پی نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں اختتام پذیر

پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کے لیے 14 ویں 3P نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں 22 تا24 مارچ2019 منعقد کی گئی جو نہایت کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے مطلوبہ اہداف کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوئی۔ تین دنوں کے دوران نمائش میں حصہ لینے والے نہ صرف300 مقامی اور بین الاقوامی بلکہ چائنہ ، یورپ ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ سے آئے ہوئے 10,000 مہمانوں کی جانب سے مثبت اور خاطر خواہ تاثرات ملے۔ نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے آئے ہوئے صنعتی خریدار، کاروباری حضرات ، تاجران ، سرمایہ کا ر اورماہرین بھی شامل تھے ۔اس موقع پر نمائش کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے صنعت ، کامرس اور سرمایہ کاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سب سے پہلے تو اس نمائش کے کامیاب انعقاد اور تکمیل پر میں آرگنائزرز 3P پاکستان اور FAKT ایگزیبیشنز کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ اس نمائش نے مقامی اور غیر ملکی شرکاء کو اپنی صلاحیتوں اور پیداواریت کی بین الاقوامی سطح پر نمائش کا موقع فراہم کر کے پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی صنعت کی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ جدید نمائش تمام سٹیک ہولڈرزکو اس شعبے کی حقیقی ترقی کی خاطر اجتماعی کاوشوں کے لیے متحرک کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے ۔ نئے اور چھوٹے کاروباری حضرات کو بھی سیکھنے اور بڑی مارکیٹوں تک رسائی کا ایک نادر موقع حاصل ہوا ہے ۔ یہ نمائش تمام شرکاء کے لیے باہمی میل جول سے سیکھنے اور تبادلہ علم و ٹیکنالوجی کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے ۔

مختلف ممالک سے آئے ہوئے شرکاء اور وفد نے نمائش کے انتظامات پہ اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ۔ انہوں نے نمائش کے اس اقدام کی تعریف کی جس کی بدولت انہیں متعلقہ شعبے میں پاکستان کے پیداواری صلاحیت اور معیار کو جاننے کا موقع ملا جو کہ مستقبل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک بہت اچھی علامت ہے۔

مزید : کامرس