ایس پی ہیڈ کوارٹرزکی زیرنگرانی درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد

ایس پی ہیڈ کوارٹرزکی زیرنگرانی درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقادکیا گیا۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی نے امیدواروں سے انٹرویوز لیئے ۔سیکرٹری سلیکشن کمیٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین اور ممبر کمیٹی ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی بھی اس موقع پرموجود تھے۔خالی آسامیوں پر بھرتیاں فیملی کلیم کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔نائب قاصد،لانگری، سینیٹری ورکر اور دھوبی کی خالی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے۔5 خواتین سمیت 40 امیدواروں نے ٹیسٹ اور انٹرویو میں حصہ لیا۔

مزید : علاقائی