تھرکول سے بجلی کی پیداوارسے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘ خرم الیاس

تھرکول سے بجلی کی پیداوارسے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘ خرم الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار تھر کے کوئلے سے بجلی کی 330میگا واٹ پیداوار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھرکول منصوبہ بجلی کی پیداوار سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ،اینگرو پاور جین تھر لمٹیڈ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرکے اس بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کردی جس سے قوم کا تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب پورا ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد تھر میں موجود کوئلے کے وسیع ترین ذخائر کو استعمال میں لاکر ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں تاکہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو اور ملک اندھیروں سے روشنیوں کی طرف اپنا سفر شروع کرسکے ۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ اینگرو انرجی لمٹیڈ کی ملکیتی کمپنی اینگرو پاور جین تھر لمٹیڈ کے تھر بلاکIIمیں660میگا واٹ پاور پلانٹ کے 330میگا واٹ کے یونٹ نے کام کرنا شروع کردیا ہے تھر میں175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر نے ملک کے انرجی کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کردیا ہے ۔

جو پاکستان میں توانائی کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے بجلی کی پیداوار کیلئے غیر ملکی ایندھن پر پاکستان کے انحصار کو ختم کردے گا جس سے ملک میں سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا اورانرجی کے حصول کے لیے پٹرولیم کی درآمدات کے سلسلہ میں اربوں ڈالرکی سالانہ بچت بھی ہوگا اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی جو صنعت و تجارت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -