بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 34.80فیصد اضافہ

بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 34.80فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 8ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں 34.80فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادراہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا فروری کے دوران 6 لاکھ 67 ہزار پنکھے برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 457 ملین روپے بنتی ہے جبکہ رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران پنکھوں کی برآمدات 8 لاکھ 7ہزار یونٹس تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 964ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی کے اسی عرصہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدت میں 507 ملین روپے یعنی 34.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مزید : کامرس