پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا خوش قسمتی سے کوئی حادثہ ...

راولپنڈی( آن لائن ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کیدوران رن وے پر پھسل گیا خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کیدوران رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ رہا اور کوئی حادثہ پیش نہیں آیا طیارے کے پائلٹس بھی محفوظ ہیں، تاہم جہاز کو معمولی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کے تعین کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹر ز نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

آئی ایس پی آر

مزید : صفحہ اول