نارکوٹکس فورس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

نارکوٹکس فورس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے صفوراگوٹھ میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفوراگوٹھ میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران منشیات تیارکرنے والا پلانٹ پکڑلیا۔نارکوٹکس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ویڈنامی منشیات بھی برآمد کرلی گئی، چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس حکام نے بتایاکہ ملزمان منشیات تیارکرکے تعلیمی اداروں میں بیچتے تھے، ملزمان نے ویڈ کی کاشت کا انتظام کررکھا تھا۔نارکوٹکس حکام کے مطابق ویڈ کے خلاف ملکی تاریخ کی پہلی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر