جو کرپشن کریگا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دیں گے،زرتاج گل

جو کرپشن کریگا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دیں گے،زرتاج گل

راولپنڈی (این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو کرپشن کریگا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کو حالیہ بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ پیر کووزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے یوم پاکستان کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔یوم پاکستان کے حوالے سے بہت ہی عمدہ قسم کا ایونٹ منعقد کیا گیا۔ بچوں نے زبردست پرفارم کیا۔ملک کا وزیراعظم آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔اکیس سال کی جدوجہد میں عمران خان نے محبت کمائی۔کوئی بڑے بڑے محل نہیں بنائے۔سادہ طبیعت کا حامل ہے۔ شاہ محمود قریشی ملک سے باہر بھی اردو زبان میں بات کرتے ہیں ۔دیگر پارٹیوں کے سیاستدان نیب کورٹ پر حملے کرتے ہیں۔ عمران خان کے بہت سے شیر اور شیرنیاں ہیں۔زرتاج گل نے آرٹس کونسل میں 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ملک کا سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے۔جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے تو وہ چیخیں مار رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو سیاست دان نہیں سمجھتی۔بلاول ابو بچاو مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔مریم کے پاس سیاست ختم ہو چکی ہے ۔نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔ جس میں وہ علاج کروا سکے۔بیرونی قرضوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔سی پیک پر بہت کام ہو رہا ہے اور اس کا نتیجہ بھی عوام دیکھ لینگے۔نواز شریف اور زرداری نے صوبوں کے نام پر سیاست کی ۔بلوچستان کی زمین بنجر ہے اور ہماری وزارت ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہی ہے۔

زرتاج گل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر