ایس جی ایم کا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ہمدردی کا خیر مقدم

ایس جی ایم کا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ہمدردی کا خیر مقدم

کراچی (پ ر)سوسائٹی فار گلوبل ماڈریشن (SGM) کے چیئر مین سیّد جاوید اقبال نے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم Jacinda Ardern کا کرائسٹ چرچ سانحے پر انتہائی ہمدردی سے توجہ دینے پر خیر مقدم کیا ہے۔15 مارچ 2019 ء کو ایک White آسٹریلین باشندے کی جانب سے کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں کی جانے والی فائرنگ سے 50 مسلمان ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔جاوید اقبال نے کہا کہ نیوزی لینڈکے رہائشیوں نے یہ بتادیا کہ اتنے بڑے سانحے کاسامنا کیسے کیا جاسکتا ہے، اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے یہ ظاہر کردیا کہ حکومتوں کا رد عمل کس طرح کا ہونا چاہئے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم شروع سے ہی اس مسئلے کو دیکھ رہی ہیں۔جاوید نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ یہ بات وزیراعظم Jacinda Ardern نے کہی کہ فائرنگ کا واقعہ’’نیوزی لینڈ کے تاریک ترین دنوں میں سے ایک‘‘ ہے، انہوں نے مسجد میں فائرنگ کے مجرم کے بجائے اپنی قوم پر توجہ اس بات پر مرکوز کی کہ کیا کھو دیا گیا ہے۔جاوید اقبال نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایک انقلابانہ بات کی ہے، کیونکہ بہت سے عالمی رہنماؤں نے ایسے حملوں پر اظہار خیال شروع کردیا تھا، اور انہوں نے اپنے ردِ عمل سے ممکنہ جنگ کو ٹال دیا۔ سیّد جاوید اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم Jacinda Ardern نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ، اور کہا کہ ان کے ملک کے لوگوں کو جتنا افسوس ہے اس کی گہرائی کوئی نہیں ناپ سکتا، وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کسی بھی قوم کی ذمہ داری کی بات کی اور اپنے ملک کی جانب سے انتہا پسندی کے خلاف عزم کا اظہار کیا۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر