کراچی ،مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق

کراچی ،مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقوں گلشن حدید اور سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ڈاکس میں اندھی گولی سے نوجوان زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ جاوید ولد نور محمد جاں بحق ہوگیا جبکہ 35 سالہ بشیر ولد شریف زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور مضروب کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر کرکٹ گراؤنڈ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں 13 سالہ اسامہ ولد زعیم شاہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا۔ جبکہ گلشن حدید میں ٹریفک حادثے کے دوران 30 سالہ نامعلوم نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ راشد نامی نوجوان زخمی ہوا، متوفی کی لاش اور زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر