نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی
نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔
نیب نے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی درخواست میں جان لیوا بیماری کا کوئی مواد نہیں، انہیں کوئی ایسا عارضہ نہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو، وہ زندگی کو لاحق خطرے کو کیس بنا کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔
نیب کے مطابق نواز شریف کا ضمانت کا مقدمہ ہارڈ شپ کیس میں نہیں آتا، نواز شریف کے ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ غیر مصدقہ اور خود ساختہ لگتی ہے، نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جا رہی ہے۔
اپنے موقف میں نیب نے مزید کہا کہ ضمانت ملی تو نواز شریف عدالتی حدود سے باہر چلے جائیں گے، ہائیکورٹ نے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر ضمانت کی درخواست مسترد کی۔