’’ میری نوازشریف کے تمام پیروکاروں سے درخواست ہے کہ وہ نوازشریف کیلئے دعا کریں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل مریم نواز نے ٹوئیٹ کردی

’’ میری نوازشریف کے تمام پیروکاروں سے درخواست ہے کہ وہ نوازشریف کیلئے دعا ...
’’ میری نوازشریف کے تمام پیروکاروں سے درخواست ہے کہ وہ نوازشریف کیلئے دعا کریں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل مریم نواز نے ٹوئیٹ کردی

  


لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور گزشتہ رات ہی مریم نواز نے ٹوئیٹ کرکے نوازشریف کے چاہنے والوں سے دعا کی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نےگزشتہ شب اپیل کی ہے کہ’’ منگل  کو نواز شریف کے کیس کی سماعت ہے، نوازشریف کے چاہنے والوں،  پارٹی کارکنان سے میری اپیل ہے  کہ نواز شریف کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں،دل سے نکلنے والی دعا  کی طاقت کو کبھی نظرانداز نہ کریں، یہ وہ بہترین کام ہے جو آج رات ہم ان کے لیے کرسکتے ہیں ، جزاک اللہ ‘‘۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت اور سزا معطلی کے لئے درخواست کی سماعت کررہاہے جبکہ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر موجود ہیں ۔ اس سلسلے میں نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے برطانوی معالج کے خط سمیت دیگر دستاویزات بھی جمع کرائی ہیں۔

مزید : قومی