ایل این جی سکینڈل،شاہدخاقان عباسی نیب میں پیش ہو گئے

ایل این جی سکینڈل،شاہدخاقان عباسی نیب میں پیش ہو گئے
ایل این جی سکینڈل،شاہدخاقان عباسی نیب میں پیش ہو گئے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی سکینڈل میں نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ،سابق وزیراعظم نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی سکینڈل میں نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ،سابق وزیراعظم نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی طلب کردہ ریکارڈساتھ نہ لاسکے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ریکارڈلانے کیلئے مزیدمہلت دی جائے،نیب جوریکارڈمانگے گافراہم کردوں گا۔

نیب کی ٹیم نے کہا کہ آپ کواس کیس میں چوتھی بارطلب کیا ہے،مطلوبہ ریکارڈ کیوں فراہم نہیں کررہے؟جوجواب تحریری طورپرلائے ہیں وہ زبانی بھی بتائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی