احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بھجوا دیاہے

احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بھجوا دیاہے
احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بھجوا دیاہے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بھجوا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کی جانب سے مراد سعید کو لیگل نوٹس ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر بھجوایا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیاہے کہ مرادسعید نے 70 بلین رشوت لینے کا الزام لگایاہے ، بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگانے سے ساکھ متاثر ہوئی ہے ، مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں ۔

مزید : قومی