آف دی ریکارڈ کہہ رہا ہوں ہیومن رائٹس کو نہیں چھیڑنا چاہئے ،جسٹس فرخ عرفان کے ای سی ایل کیس میں ریمارکس

آف دی ریکارڈ کہہ رہا ہوں ہیومن رائٹس کو نہیں چھیڑنا چاہئے ،جسٹس فرخ عرفان کے ...
آف دی ریکارڈ کہہ رہا ہوں ہیومن رائٹس کو نہیں چھیڑنا چاہئے ،جسٹس فرخ عرفان کے ای سی ایل کیس میں ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت وفاق کے وکیل کی اپیل پر 12 اپریل تک ملتوی کردی،جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آف دی ریکارڈ کہہ رہا ہوں ہیومن رائٹس کو نہیں چھیڑنا چاہئے ،آج جواپوزیشن میں ہے،کل دوسری طرف بھی ہوسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس فرخ عرفان نے حمزہ شہبازکی درخواست کی سماعت کی۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ نیب نے حمزہ شہبازکیخلاف ریفرنس ریکارڈکاحصہ بنادیاہے،جسٹس فرخ عرفان نے کہا کہ ہم نیب کوکام کرنے سے نہیں روک رہے،نیب اپناکام کرے،ہمارے سامنے ای سی ایل کاکیس ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ریفرنس کی کاپی مل جائے تواس کیس کوسنیں،جسٹس فرخ عرفان نے کہا کہ آف دی ریکارڈ کہہ رہا ہوں ہیومن رائٹس کو نہیں چھیڑنا چاہئے ،آج جواپوزیشن میں ہے،کل دوسری طرف بھی ہوسکتاہے۔عدالت نے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور