آج دنیا کے پہلے ابو بچاؤ مارچ کا آغاز ہوا ہے، فواد چودھری

آج دنیا کے پہلے ابو بچاؤ مارچ کا آغاز ہوا ہے، فواد چودھری
آج دنیا کے پہلے ابو بچاؤ مارچ کا آغاز ہوا ہے، فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کے ٹرین مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کے پہلے ابو بچاؤ مارچ کا آغاز ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ کیلئے شروع کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ٹرین مارچ کیا جارہا ہے جو کراچی سے روانہ ہوگیا اور کل لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد