جعلی اکاؤنٹس کیس،قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس،قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
جعلی اکاؤنٹس کیس،قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

  


a href="https://www.facebook.com/pepsipk/videos/604896859917818/">

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت ازگرفتاری منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی ۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست منظورکرلی اور نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے قائم علی شاہ کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد