وزیر اعظم بریفنگ کے دوران تسبیح پڑھتے رہے

وزیر اعظم بریفنگ کے دوران تسبیح پڑھتے رہے
وزیر اعظم بریفنگ کے دوران تسبیح پڑھتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم آ فس میں بیٹ رپورٹرز اور بیو رو چیفس سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم با بر کو اپنے دائیں اور بائیں بٹھا یا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسد عمر آپ کو معیشت اور ندیم با بر انرجی سیکٹر کے بارے میں بتائیں گے۔ وزیر اعظم نے دونوں کو بریفنگ کا موقع دیا اور اس دوران تسبیح پر ذکر کرتے رہے۔ ندیم با بر نے جب یہ بتایا کہ ہم ایل این جی سابقہ ریٹ سے کم ریٹ پر خریدیں گے تو وزیر اعظم نے انہیں کہا کہ یہ تو بتادیں کہ کتنا کم ریٹ ہو گا۔

ندیم با بر نے بتا یا کہ بیس فیصد، تو وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے اربوں روپے کی بچت ہو گی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھر پور دفاع کیا اور تبدیلی کی قیاس آرائیوںکاخاتمہ کر دیا۔ وزیر اطلا عات فواد چوہدری بھی وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھے اور سوا لات کو کنڈکٹ کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، پی آئی او میاں جہانگیر اقبا ل ، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا سعید جا وید اورڈپٹی سیکرٹری سر فراز حسین ، پی آراو رانا فیصل الیاس اور قاضی عرفان بھی مو جود تھے۔نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری اور بلا و ل بھٹو کے بارے میں وزیر اعظم نے جارحانہ لب ولہجے میں گفتگو کی۔