نواز شریف کی ضمانت منظور ہوتے ہی سپریم کورٹ کے باہر جمع کارکنان نے کیا کام کر دیا؟ آپ بھی جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی چھ ہفتے کیلئے ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کیساتھ ہی سپریم کورٹ کے باہر جمع کارکنان سجدے میں گر گئے جس کے بعد نواز شریف اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی۔ کارکنان نے سابق وزیراعظم کو ضمانت ملنے پر ناصرف ہاتھ اٹھا کر دعائے شکر کی بلکہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔