نواز شریف کی ضمانت اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر کامران خان بھی میدان میں آ گئے

نواز شریف کی ضمانت اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر کامران خان بھی ...
نواز شریف کی ضمانت اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر کامران خان بھی میدان میں آ گئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 6 ہفتے کی ضمانت دیدی ہے جبکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے اسے سیاسی منظر نامے میں ڈرامائی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تمام شریف خاندان آزاد ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”سیاسی منظرنامہ میں ڈرامائی تبدیلی، نواز شریف کی ضمانت سپریم کورٹ نے لے لی، لاہور ہائیکورٹ نے تھوڑی دیر قبل ہی شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، اب تمام شریف خاندان آزاد ہے۔“

مزید : قومی