نوازشریف کی ضمانت ،شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

نوازشریف کی ضمانت ،شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے
نوازشریف کی ضمانت ،شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت منظور ہونے پرشہبازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوسپریم کورٹ سے6 ہفتے کی ضمانت ملنے پر قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور صدر ن لیگ شہبازشریف ان کو خوشخبری سنانے کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے،کارکنوں کی جانب سے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور