اللہ کا بڑا کرم ہے میاں صاحب کی ضمانت ہوئی،شہبازشریف

اللہ کا بڑا کرم ہے میاں صاحب کی ضمانت ہوئی،شہبازشریف
اللہ کا بڑا کرم ہے میاں صاحب کی ضمانت ہوئی،شہبازشریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ کا بڑا کرم ہے میاں صاحب کی ضمانت ہوئی،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ نے عدالت کے فیصلوں کاہمیشہ احترام کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت منظور ہونے پرشہبازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کا بڑا کرم ہے میاں صاحب کی ضمانت ہوئی،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ نے عدالت کے فیصلوں کاہمیشہ احترام کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ میاں صاحب گھر آئیں گے توان کے علاج پر مشاورت کریں گے ،میاں صاحب کی رہائی پر مبارکبادپیش کرتاہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور