سپریم کورٹ سے ضمانت کی خوشخبری ملنے کے بعد نوازشریف نے جیل حکام سے کیا سوال پوچھا ؟ پتا چل گیا

سپریم کورٹ سے ضمانت کی خوشخبری ملنے کے بعد نوازشریف نے جیل حکام سے کیا سوال ...
سپریم کورٹ سے ضمانت کی خوشخبری ملنے کے بعد نوازشریف نے جیل حکام سے کیا سوال پوچھا ؟ پتا چل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کیلئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کی اطلا ع نوازشریف کو بھی کر دی گئی ہے اور ان کا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے نوازشریف کو ضمانت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روبکار موصول ہونے پر رہائی عمل میں آئے گی جس پر نوازشریف نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ روبکار کب آئے گی ؟ ۔ جیل حکام نے نوازشریف کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ روبکار شام 7بجے موصول ہو جائے گی ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمانت ملنے کی خبر سننے کے بعد کہا کہ ” آج بہت بڑا دن ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ۔“ دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نوازشریف کو اچھی صحت عطا فرمائے اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

مزید : قومی