آپریشن ردالفساد،لورالائی میں فورسز کی کارروائی،2 خودکش بمباروں سمیت4 دہشتگردہلاک

آپریشن ردالفساد،لورالائی میں فورسز کی کارروائی،2 خودکش بمباروں سمیت4 ...
آپریشن ردالفساد،لورالائی میں فورسز کی کارروائی،2 خودکش بمباروں سمیت4 دہشتگردہلاک

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،لورالائی میں آپریشن کے دوران 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشتگردہلاک ہو گئے،کارروائی میں دہشتگردکارروائیوں کاماسٹرمائنڈبھی ماراگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشتگردہلاک ہو گئے،کارروائی میں دہشتگردکارروائیوں کاماسٹرمائنڈبھی ماراگیا،دہشگردنے 6 لیوی اہلکاروں کو شہیدکیاتھا، دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پرعلی الصبح آپریشن کیا،فورسزکے محاصرے پردہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی ،فورسزکی پیش قدمی روکنے کےلئے دہشتگردوں نے دستی بم پھینکے اورفائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ 4 سکیورٹی اہلکارمعمولی زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدہوا،دہشتگردوں سے مواصلاتی آلات اورشناختی دستاویزات بھی برآمدہوئیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی