”ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتحاد ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے تحریک انصاف کو خوش کر دیا

”ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتحاد ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ۔۔۔“ حامد میر ...
”ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتحاد ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے تحریک انصاف کو خوش کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مستقبل قریب میں کوئی بڑا اور اہم اتحاد ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ نواز شریف کو ریلیف ملنے پر شہباز شریف کے بیانئے کی جیت ہوئی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور کارکنان بھی اپنے بیانئے کی نفی کر کے بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کا جیل میں رہ کر بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کیساتھ رابطہ تھا جو اب بھی رہے گا لیکن جہاں تک سیاست کا معاملہ ہے تو ان کی کوشش ہو گی کہ شہباز شریف آگے نظر آئیں اور وہ ہی تمام معاملات کو لے کر چلیں۔ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے جب جیل میں میاں نواز شریف کیساتھ ملاقات کی تو نواز شریف نے انہیں بار بار تاکید کی کہ شہباز شریف کیساتھ ورکنگ رلیشن شپ کو بہتر بنایا جائے۔

آج شہباز شریف کو بھی ریلیف ملا ہے اور جس طرح کا ریلیف انہوں نے مانگا تھا وہ حمزہ شہباز شریف کو بھی مل چکا ہے لیکن نیب کے بہت سے قیدی ایسے بھی ہیں جن کیخلاف کوئی کیس نہیں اور وہ جیلوں میں پڑے ہیں مگر انہیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا، اس کا مطلب ہے کہ اگر یہ شہباز شریف کے بیانئے پر چلیں گے تو ریلیف ملے گا اور اگر ایسا ہوا تو مستقبل قریب میں فوری طور پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کوئی بڑا اور اہم اتحاد ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ۔

مزید : قومی