شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے : فواد چوہدری

شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے : ...
شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے : فواد چوہدری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہم نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیراعظم پہلے ہی نوازشریف کو ملک میں علاج کی پیش کش کر چکے ہیں،حیران ہوں کہ شریف برادران کو اپنے بنائے گئے اتفاق ہسپتال پر بھی اعتماد نہیں؟نوازشریف کا بیانیہ ایک بار پھر ایکسپوز ہواہے ، نوازشریف کو بیماری نہیں ہے بلکہ جیل میں ٹینشن ہے،نوازشریف سے کہا تھا کہ ملک میں جہاں چاہیں علاج کروا سکتے ہیں،نوازشریف باہر جانا چاہتے ہیں تو پہلے عوام کے پیسے واپس کریں ، اگر مستقبل میں باہر جانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پلی بارگین کا قانون موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، نوازشریف کے پاس وسائل ہیں اور وہ باہر سے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں تو بلا لیں ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،پیپلز پارٹی نے فریال تالپور اور شرجیل میمن کو پی اے سی میں میں ڈالنا تھا ، لہذا انہوں نے شہباز شریف کا کندھا استعمال کیا۔

مزید : قومی