وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دہلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو سے متعلق سمری اور کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی سمری بھی منظوری کرلی۔

نجی ٹی  وی کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم ہا ؤ س میں ہونے والے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور کئی نکات  کی منظوری دی گئی جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دہلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو سے متعلق سمری اور کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی سمری بھی منظوری کرلی۔

مزید :

قومی -