مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ کس کو دے دیا گیا؟ پتا چل گیا

مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ کس کو دے دیا گیا؟ پتا چل گیا
مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ کس کو دے دیا گیا؟ پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ چائنا گزوبہ گروپ اور ڈیسکون پر مشتمل جوائنٹ وینچر کو دے دیا گیا،حتمی کنٹریکٹ کی مالیت تقریبا 183 ارب 52کروڑ روپے ہے،ڈیم کی تعمیر سے پشاور، چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ چائنا گزوبہ گروپ اور ڈیسکون پر مشتمل جوائنٹ وینچر کو دے دیا گیا ہے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہا ؤ س میں ہوئی، پی سی ون کے مقابلے میں 18 ارب روپے کی بچت ہوئی، حتمی کنٹریکٹ کی مالیت تقریبا 183 ارب 52کروڑ روپے ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 5 سال 8 ماہ میں مکمل ہوگا، ڈیم میں 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جب کہ ڈیم سے پشاور کو پینے کے لیے یومیہ 300 ملین گیلن پانی فراہم ہوگا۔اس کے علاوہ ڈیم کی تعمیر سے پشاور، چار سدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

مزید :

قومی -