ایپل نے اپنی ویڈیو سروس متعارف کروانے کا اعلان کردیا، وہ خبر آگئی جس کا لوگوں کو انتظار تھا

ایپل نے اپنی ویڈیو سروس متعارف کروانے کا اعلان کردیا، وہ خبر آگئی جس کا لوگوں ...
ایپل نے اپنی ویڈیو سروس متعارف کروانے کا اعلان کردیا، وہ خبر آگئی جس کا لوگوں کو انتظار تھا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بالآخرکار نیٹ فلیکس اور ایمازون ویڈیو کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سروس متعارف کروا دی ہے۔ ایپل کی اس نئی ویڈیو سٹریمنگ سروس کو ’ایپل ٹی وی پلس‘ کا نام دیا گیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق اس سروس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ایپل کے ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ یہ سروس اس وقت دنیا بھر میں مقبول نیٹ فلیکس اور ایمازون پرائم ویڈیو جیسی ویڈیو سٹریمنگ سروسز کا مقابلہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل ٹی وی پلس پر سٹیو سپیل برگ اور جے جے ابرامز سمیت ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے تیارکردہ پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ایپل نے اپنی ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرکے آئی او ایس میں نیا ایپل چینلز سیکشن بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا اور یہ نئی ایپ رواں سال مئی میں دستیاب ہوگی جو کہ میک کے ساتھ ساتھ سام سنگ، ایل جی اور سونی کے مخصوص سمارٹ ٹی وی پر بھی کام کرے گی۔اس کے علاوہ ایپل ایک گیمنگ سروس بھی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل، ڈیسک ٹاپ اور ایپل ٹی وی پر گیمز کھیل سکیں گے۔اس سروس کا نام ’ایپل آرکیڈ‘ رکھا گیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی