ڈاکٹر نے غلطی سے چیک اپ کروانے آئے مریض کے ختنے کر ڈالے

ڈاکٹر نے غلطی سے چیک اپ کروانے آئے مریض کے ختنے کر ڈالے
ڈاکٹر نے غلطی سے چیک اپ کروانے آئے مریض کے ختنے کر ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص اپنا مثانے کا چیک اپ کرانے گیا لیکن ڈاکٹروں نے غلطی سے اس کے ختنے کر ڈالے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ لیسیسٹر کے یونیورسٹی ہسپتال میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹر دو مریضوں کا ریکارڈ گڈمڈ کر بیٹھے۔ ان میں سے ایک کے ختنے ہونے تھے جبکہ ایک مثانے کے ٹیسٹ کے لیے آیا تھا۔ چنانچہ ڈاکٹروں نے مثانے کے ٹیسٹ کے لیے آئے شخص کے بارے میں سمجھا کہ اس کے ختنے کرنے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے گزشتہ سال لوگوں کے علاج میں 8غلطیاں کیں جن میں سے بعض انتہائی سنگین نوعیت کی تھیں۔ اپریل 2018ءمیں اس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے غلطی سے ایک کی بجائے دوسرے شخص کا آپریشن کر دیا تھا کیونکہ ان دونوں مریضوں کا نام ایک ہی تھا اور ڈاکٹر غلطی سے دوسرے مریض کو آپریشن تھیٹر لے گئے۔ ایک اور واقعے میں ایک مریض کے ایک کولہے پر امپلانٹیشن ہونی تھی لیکن ڈاکٹروں نے غلطی سے دوسرے کولہے پر کر دی۔