یہ آﺅٹ ہے یا نہیں؟ کرکٹ کھیلتے پاکستانی لڑکوں کی مشکل ICCنے آسان کردی، فیصلہ سنادیا

یہ آﺅٹ ہے یا نہیں؟ کرکٹ کھیلتے پاکستانی لڑکوں کی مشکل ICCنے آسان کردی، فیصلہ ...
یہ آﺅٹ ہے یا نہیں؟ کرکٹ کھیلتے پاکستانی لڑکوں کی مشکل ICCنے آسان کردی، فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلی محلوں میں ٹینس بال سے کرکٹ کھیلتے ہوئے کسی کھلاڑی کے آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ کے مدعے پر جو لڑائیاں ہوتی ہیں، ان سے ہم پاکستانی بخوبی آگاہ ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ پاکستان ایک محلے میں کھلاڑی کے آﺅٹ ہونے پر تنازع اس قدر بڑھا کہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیا گیا اور اب وہاں سے جواب بھی آ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ باﺅلر نے بال پھینکی اور کھلاڑی بولڈ ہو گیا۔ بال سے درمیانی وکٹ اکھڑ کر نیچے گر گئی لیکن بیلز باقی دو وکٹوں کے اوپر بدستور ٹکی رہیں۔
اب ان کھلاڑیوں میں تنازع پیدا ہو گیا۔ ایک ٹیم کا کہنا تھا کہ چونکہ وکٹ اکھڑ گئی ہے لہٰذا بلے باز آﺅٹ ہو گیا ہے لیکن بلے باز کی ٹیم کا اصرار تھا کہ چونکہ بیلز نہیں گریں اس لیے یہ ناٹ آﺅٹ ہے۔ ان نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اس منظر کی تصویر بنا کر آئی سی سی کو بھیج دی اور اس سے پوچھا کہ یہ آﺅٹ ہے یا ناٹ آﺅٹ۔ اب آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ آئی سی سی نے اپنے قانون کے آرٹیکل 29.1.1کا حوالہ دیتے ہوئے اس کھلاڑی کو آﺅٹ قرار دیا ہے۔ یہ قانون کہتا ہے کہ ”اگر بیلز گر جائیں تو کھلاڑی آﺅٹ ہو گا یا اگر بیلز دو وکٹوں پر ٹکی رہیں اور ایک وکٹ زمین سے اکھڑ کر گر جائے تو بھی کھلاڑی آﺅٹ ہو گا۔“