نوجوان خواجہ سرا جسے انتہائی امیر مردوں نے 3 گھر تحفے میں دے دئیے

نوجوان خواجہ سرا جسے انتہائی امیر مردوں نے 3 گھر تحفے میں دے دئیے
نوجوان خواجہ سرا جسے انتہائی امیر مردوں نے 3 گھر تحفے میں دے دئیے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک خواجہ سرا کو امیر مردوں نے تین گھر تحفے میں دے دیئے۔ میل آن لائن کے مطابق 21سالہ کلویم سودرلینڈ نامی اس خواجہ سراءکا کہنا ہے کہ وہ 18سال کی عمر سے تین امیر مردوں کے ساتھ تعلق میں ہے جو اس کے انتہائی لگژری لائف سٹائل کا تمام خرچ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے اسے الگ الگ تین گھر بھی لے کر دے رکھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کلویم پیدائشی طور پر مرد تھا لیکن 15سال کی عمر میں اس نے سرجری کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروا لی اور ابھی تک اس کا سرجری کا پروسیجر جاری ہے۔ اس نے یوٹیوب پراپنے نام سے ایک چینل بھی بنا رکھا ہے جو بہت مقبول ہوچکا ہے۔ اس چینل پر وہ ویڈیوز کی شکل میں اپنا لگژری لائف سٹائل لوگوں کو دکھاتی ہے۔ کلویم کا کہنا ہے کہ ”میں چینل پر جو مواد پوسٹ کرتی ہوں لوگ اس سے متاثر بھی ہوتے ہیں اور لطف اندوز بھی۔ “

کلویم کا کہنا ہے کہ ” میرے جن امیر مردوں کے ساتھ مراسم ہیں وہ عمر رسیدہ افراد ہیں۔ تاہم میں ان کے متعلق تفصیلات اور ان کی شناخت لوگوں کو نہیں بتا سکتی۔ یہ تینوں میرے ’شوگر ڈیڈی‘ ہیں جو میرے اس قدر لگژری لائف سٹائل کا خرچ اٹھا رہے ہیں کہ میں ہفتے میں 600ڈالر (تقریباً 84ہزار روپے)سے زائد رقم صرف اوبرایٹس (UberEats)سے کھانا منگوانے پر خرچ کر دیتی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس