دبئی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کے لئے ستارہ امتیاز

دبئی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کے لئے ستارہ امتیاز
دبئی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کے لئے ستارہ امتیاز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں پاکستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والوں کو اعزازت دیئے گئے۔ ان میں ایک دبئی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیاءالحسن بھی شامل تھے جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق اینڈوکرینالوجسٹ ضیاالحسن کو صدرمملکت عارف علوی نے اعزاز دیا۔ ڈاکٹر ضیاءدبئی میں طویل عرصے سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔ وہاں وہ ایک میڈیکل کیمپ بھی چلاتے ہیں جس میں غریب اور مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

ستارہ امتیاز ملنے کے بعد گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاءکا کہنا تھا کہ ”مجھے توقع نہیں تھی کہ غریب مریضوں کا علاج کرنے پر مجھے ایسی عزت و تکریم ملے گی اور اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ میں یہ اعزاز ملنے پر اپنے ساتھی ڈاکٹروں اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا مشکور ہوں، کیونکہ اس میڈیکل کیمپ کی کامیابی میں ان کا بھرپور تعاون مجھے حاصل رہا۔ “ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ضیاءالحسن 19سال تک برطانیہ میں خدمات سرانجام دینے کے بعد 2007ءمیں دبئی منتقل ہوئے تھے، اور تب سے وہاں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد