17مرتبہ پاکستان آنے والے بھارتی کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا

17مرتبہ پاکستان آنے والے بھارتی کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا
17مرتبہ پاکستان آنے والے بھارتی کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بھارتی شہری کو آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 42سالہ محمد پرویز نامی اس شخص کو این آئی اے نے راجستھان پولیس کی مدد سے گرفتار کیا جو گزشتہ 18سال میں 17مرتبہ پاکستان گیاتھا۔ اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جعلی شناخت کے ذریعے بھارتی فوجیوں کو ورغلاتا تھا اور ان سے معلومات اکٹھی کرکے آئی ایس آئی کو پہنچاتا تھا، جو بدلے میں اسے مالی معاونت فراہم کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس امیش مشرا نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوران تفتیش پرویز نے اعتراف کیا کہ وہ آئی ایس آئی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا اور 17بار پاکستان جا چکا ہے۔وہ بھارتی فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف سم کارڈز استعمال کرتا تھا۔ یہ سم کارڈز وہ سم کارڈز ری ٹیلرز کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے حاصل کرتا تھا اور فرضی شناخت سے انہیں رجسٹرڈ کراتا تھا۔“اسے جے پور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 4دن کے لیے پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی