تمغہ امتیاز حاصل کرکے تنقید کی زد میں آنے والی مہوش حیات کو حامد میر نے نصیحت کردی

تمغہ امتیاز حاصل کرکے تنقید کی زد میں آنے والی مہوش حیات کو حامد میر نے نصیحت ...
تمغہ امتیاز حاصل کرکے تنقید کی زد میں آنے والی مہوش حیات کو حامد میر نے نصیحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اداکارہ مہوش حیات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عدم برداشت والے معاشرے میں برداشت کو فروغ دیں۔

اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے باعث گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے ، خاموشی سے سب کچھ برداشت کرنے کے بعد منگل کو اداکارہ نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا توحامد میر نے انہیں بہترین نصیحت کردی۔

سینئر صحافی حامد میر نے اداکارہ مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ وہ منفی مہم سے صرفِ نظر کریں اور یہ سیکھیں کہ عدم برداشت والے معاشرے میں برداشت کو کیسے فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اداکارہ کو قومی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس کی مستحق تھیں کیونکہ انہوں نے اپنی فلموںمیں جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ٹوئٹر @HamidMirPAK

مہوش حیات نے سپورٹ کرنے پر حامد میر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ انہیں انڈسٹری میں حامد میر جیسے سینئرز کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے حامد میر کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہمیں عدم برداشت کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی ورنہ ہم ہمیشہ کیلئے قرون اولیٰ کے زمانے میں پھنسے رہیں گے اور آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔

ٹوئٹر @MehwishHayat

مزید : تفریح