نواز شریف کی علالت باعث تشویش،انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں، آصف زرداری  کی سابق وزیر اعظم کو رہائی پرمبارکباد

نواز شریف کی علالت باعث تشویش،انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا ...
نواز شریف کی علالت باعث تشویش،انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں، آصف زرداری  کی سابق وزیر اعظم کو رہائی پرمبارکباد

  


کراچی(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف کو رہائی پر مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے، انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔

پاکستان  مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سپریم کورٹ سے 6ہفتوں کی ضمانت منظور ہونے کے بعدسابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی رہائی پر مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارک ہو،میاں نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے، انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔

مزید : قومی