ماضی میں صحت پر سیاست کی نہ ہی اب کریں گے،نواز شریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں:ندیم افضل چن

ماضی میں صحت پر سیاست کی نہ ہی اب کریں گے،نواز شریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے ...
ماضی میں صحت پر سیاست کی نہ ہی اب کریں گے،نواز شریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں:ندیم افضل چن

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے سپریم کور ٹ کے فیصلہ پر کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں, ماضی میں صحت پر سیاست کی نہ ہی اب کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھی صحت پر سیاست کی بجاے نواز شریف کی صحت پر توجہ دے, مسلم لیگ ن کے عدلیہ کے حوالے سے بیانات بہتر ہو رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم خوش آئند ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا امید ہے ن لیگ عدلیہ کے فیصلوں کو آیندہ بھی تسلیم کیا کرے گی،ہم جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 6 ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد