حفیظ اللہ نیازی کا ملک میں جاری سیاسی تناﺅ میں کمی آنے کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے مسلم لیگ ن کے ورکرز میں جان ڈال دی ہے ، معمولی ورکرز بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں،ضمانت پر رہائی سے تناﺅ کی صورتحال میں کمی آئیگی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے مسلم لیگ ن کے ورکرز میں جان ڈال دی ہے ، معمولی ورکرز بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف پر عائد الزامات اگر ٹھیک نہ ہوں تو یہ خوش قسمتی ہے ، تحریک انصاف کی قیادت کا غلط خیال تھا کہ اگر وہ نواز شریف کوجیل میں رکھے گی تو ان کے حالات بہتر ہوجائیں گے ، ان کو بڑے بڑے دانشوروں نے کہا تھا کہ آپ اپنے گھر کاخیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت پر رہائی سے تناﺅ کی صورتحال میں کمی آئیگی ، یہ بات سمجھانے کیلئے جوذہنی کیفیت چاہئے وہ موجود نہیں ہے ،ملک میں سیاسی طور پر بڑی تقسیم ہے ، یہ بھی بڑی بدقسمتی ہے ، ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ ملک سے سیاسی تناﺅ کم ہو ۔