حکومت کودرپیش مشکلات میں مسلم لیگ کا کردار سہولت کار کا ہوگا،حسن نثار کی پیشگوئی

حکومت کودرپیش مشکلات میں مسلم لیگ کا کردار سہولت کار کا ہوگا،حسن نثار کی ...
حکومت کودرپیش مشکلات میں مسلم لیگ کا کردار سہولت کار کا ہوگا،حسن نثار کی پیشگوئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ تحریک انصاف اپنی مشکلات کی خود ذمہ دار ہوگی ، ن لیگ اس میں سہولت کار کا کردار اداکرسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مبارکباد ہے کہ ان کا دم درود اور دعا دارو جو یہ کررہے تھے ، ان کے کام آیاہے ، تحریک انصاف اپنی مشکلات کی خود ذمہ دار ہوگی ، ن لیگ اس میں سہولت کار کا کردار اداکرسکتی ہے لیکن اس سے زیادہ اس کی اوقات نہیں ہے ، آنیوالے دنوں میں صورتحال سامنے آجائیگی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کوعوامی پذیرائی نہیں بلکہ گھریلو پذیرائی مل رہی ہے ، گھروں میں تو نکموں کوبھی پذیرائی مل جاتی ہے اور بلاول کو بھی مل جائیگی کیونکہ سندھ تو ان کاگھر ہے ، تھوڑی بہت پذیرائی تو ان کو ملے گی ۔

مزید : قومی