نواز شریف کی رہائی کے فیصلے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوا :شہزاد اقبال کا دعویٰ

نواز شریف کی رہائی کے فیصلے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوا :شہزاد اقبال کا دعویٰ
نواز شریف کی رہائی کے فیصلے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوا :شہزاد اقبال کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہاہے کہ حکومت تو پہلے ہی آپشن دے چکی تھی کہ نواز شریف جس ہسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں ، علاج کروا سکتے ہیں ، اس فیصلے سے تحریک انصاف کی حکومت کو فائدہ ملاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ نواز شریف کے فیصلے میں جو ضمانت دی گئی ہے ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، یہ ایک جنرل فیصلہ ہے جو ہمدردی کی بنیاد پر کیاگیا ہے تاکہ وہ اپنی مرضی کے ہسپتال میں اپنا علاج کروالیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ حکومت تو پہلے ہی آپشن دے چکی تھی کہ نواز شریف جس ہسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں ، علاج کروا سکتے ہیں ، اس فیصلے سے تحریک انصاف کی حکومت کو فائدہ ملاہے کیونکہ سپریم کورٹ نے کہاہے کہ نواز شریف اپنا علاج کروالیں لیکن ملک سے باہر نہیں جاسکتے ۔

مزید : قومی