ارشاد بھٹی کا نواز شریف کی رہائی کے بعد ملک بھر کے 80ہزار قیدیوں کو مفید مشورہ

ارشاد بھٹی کا نواز شریف کی رہائی کے بعد ملک بھر کے 80ہزار قیدیوں کو مفید مشورہ
ارشاد بھٹی کا نواز شریف کی رہائی کے بعد ملک بھر کے 80ہزار قیدیوں کو مفید مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاہے کہ نواز شریف کو اس فیصلے پر مبارکباددیتا ہوں ، اب اسی ہزار قیدی چندہ جمع کرکے اچھے وکیل کریں اور علاج کیلئے چھ ماہ کا ریلیف لیں جواپنی بیماریوں کے ساتھ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ جن کو اپنی جانوں کے لالے پڑے ہوں ، عارضی ریلیف پر ان کی جانب سے حکومت کوکیا مشکلات میں ڈالناہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس فیصلے پر مبارکباددیتا ہوں ، اب اسی ہزار قیدی چندہ جمع کرکے اچھے وکیل کریں اور علاج کیلئے چھ ماہ کا ریلیف لیں جواپنی بیماریوں کے ساتھ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول کو اپنی خوبصورت تقریروں سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی ،پہلے وہ جہاز پر لاڑکانہ جاتے تھے ، اس مرتبہ ٹرین پر جارہے ہیں، فرق صرف اتنا ہی ہے ۔

مزید : قومی