نواز شریف جیسی شخصیات کے کیسز میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتا ہے :آئینی ماہر عرفان قادر کی رائے

نواز شریف جیسی شخصیات کے کیسز میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتا ہے :آئینی ماہر ...
نواز شریف جیسی شخصیات کے کیسز میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتا ہے :آئینی ماہر عرفان قادر کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر عرفان قادر نے کہاہے کہ نواز شریف کا کیس اس ملک کا بہت بے مثال کیس ہے ، ایسے کیس میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتاہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ نواز شریف کا کیس اس ملک کا بہت بے مثال کیس ہے ، اس کیس میں ایک بڑی شخصیت ہے ، ایسے کیس میں عدالتوں کو انصاف کرنا پڑتاہے اور یہ دکھانا پڑتاہے کہ ایسا نظر آئے کہ ہماری عدالتیں نہ صرف انصاف کرتی ہیں بلکہ انصاف ہوتا نظر آرہاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ دیکر بتایا ہے کہ ہم کسی کی طرفداری نہیں کرتے بلکہ ہم نیوٹرل ہیں اور انصاف فراہم کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -