فواد چودھری نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے مشترکہ نام تجویز کردیا

فواد چودھری نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے مشترکہ نام تجویز کردیا
فواد چودھری نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے مشترکہ نام تجویز کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ملاپ کوئی نیا نہیں ہے ، ہم توالیکشن سے قبل سے ہی ان دونوں پارٹیوں کو ایک ہی سمجھتے ہیں، ان کو اپنا نام بھی مشترکہ طور پر رکھ لیناچاہئے،ان کو پی پی ایم ایل نام رکھ لیناچاہئے۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ملاپ کوئی نیا نہیں ہے ، ہم توالیکشن سے قبل سے ہی ان دونوں پارٹیوں کو ایک ہی سمجھتے ہیں، ان کو اپنا نام بھی مشترکہ طور پر رکھ لیناچاہئے،ان کو پی پی ایم ایل نام رکھ لیناچاہئے ، رسمی طور پر بھی اب یہ ایک ہی ہوگئے ہیں جب سے بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں اس وقت ابو بچاﺅ اور ابو کو باہرنکالو مہم چلارہی ہیں،مجھے لگتاہے کہ یہ پاکستان کے لوگوں کا غلط اندازہ لگاتے ہیں، لوگوں میں عوامی رائے بڑی واضح ہے ، عوامی رائے یہ ہے کہ اگر آپ کرپٹ ہیں تو ہمارے ووٹ کے حقدار نہیں ہیں، پاکستان میں ان دونوں خاندانوں کا اقتدار ختم ہورہاہے ، اب دیکھناہے کہ نئی قیادت کونسی سے سامنے آتی ہے ؟

مزید : قومی