لطیف کھوسہ نے نواز شریف کی ضمانت پررہائی کو ریلیف ماننے سے انکار کردیا

لطیف کھوسہ نے نواز شریف کی ضمانت پررہائی کو ریلیف ماننے سے انکار کردیا
لطیف کھوسہ نے نواز شریف کی ضمانت پررہائی کو ریلیف ماننے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ نے کہاہے کہ نواز شریف کو جوریلیف ملاہے ، میر ی نظر میں یہ ریلیف نہیں ہے ، ن لیگ کو یہ ریلیف منظور نہیں کرنا چاہئے تھا ، اس ریلیف پر مسلم لیگ ن کے مٹھائیاں بانٹنے کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آرہی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم دباﺅ کے تحت عوامی مسائل کو نظر انداز نہیں کریں گے ، عوامی مسائل جتنے آج گھمبیر ہیں ، اس سے قبل نہیں تھے ، آج پاکستان کاروپیہ تیزی سے گراہے ، اس کی کوئی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، یہ کیونکر ممکن ہے کہ سیاسی پارٹیاں اور قائدین خوف کی فضاءسے گھبرا کے اس صورتحال کو نظر انداز کردیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جوریلیف ملاہے ، میر ی نظر میں یہ ریلیف نہیں ہے ، ن لیگ کو یہ ریلیف منظور نہیں کرنا چاہئے تھا ، اس ریلیف پر مسلم لیگ ن کے مٹھائیاں بانٹنے کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آرہی ، اگر بھٹو ہوتے تواس ریلیف کو کبھی قبول نہ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ اس ریلیف میں کسی کو جیل سے نکال کر سکیورٹی کی تحویل میں دیدیا جاتاہے اورمچلکہ بھی جمع کروایاجاتاہے کہ جب ضرورت ہو عدالت میں پیش کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کا ہر فیصلہ آئین وقانون کے مطابق نہیں ہوتا ، فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کرنا چاہئے ، بعض فیصلوں پر عوامی رائے بن جاتی ہے ۔

مزید : قومی