اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،کاروانِ بھٹو گندی سیاست اور منفی سوچ سے ما ورا ہے:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،کاروانِ بھٹو گندی سیاست اور منفی سوچ سے ما ...
اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،کاروانِ بھٹو گندی سیاست اور منفی سوچ سے ما ورا ہے:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کاروانِ بھٹو ،عوامی سوچ، جدوجہد اور لا زوا ل قربانیوں کاسفر ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں شرو ع ہو نیوالا کاروانِ بھٹو، گندی سیاست اور منفی سوچ سے ما ورا ہے, یہ کا روا ں منفرد اور متحد پاکستان اور مضبوط جمہوریت کا سفر ثا بت ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے محبوب لیڈر بلاول بھٹو سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتی ہے،اب کراچی سے کشمور تک ،لاڑکانہ سے لاہور تک ، ہر گھر سے بھٹو کا نعرہ لگے گا، تم کتنے بھٹو روکو گے ؟۔انہو ں نے کہا کہ سندھ بھر کے عوام ہر سٹیشن پر کاروانِ بھٹو کا والہانہ اور شاندار استقبال کرنے کو بیتاب اور پر جوش ہیں،عمران خان اور ان کے وزرا ء کی پریشانی کا اندازہ ان کے بے تکے بیانا ت سے صاف عیاں ہے۔ بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ،شیخ رشید اور فواد چودھری کے حواس پر چھایا ہوا ہے اور کاروانِ بھٹو میں جیا لو ں کا جوش دیکھ کر پی ٹی آئی کے وزراء اپنا ہوش کھو بیٹھے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی اور اس کے جیا لے حکومت کے او چھے ہتھکنڈو ں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم نے اس ملک کی سلا متی اور بقا ء کیلئے بڑ ی سے بڑ ی قر با نیا ں دی ہیں آج ملک میں روا ں دوا ں اس جمہو ریت کے تسلسل میں ہما ر ے رہنما ؤ ں کا خو ن بھی شا مل ہے، کا روا ن بھٹو بھی جمہوریت کی بقا  اور نا اہل حکمرا نو ں کے خلا ف اعلا ن جنگ ثا بت ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ کا روا ن بھٹو میں عوام کا جو ش خرو ش دیکھ کر حکمرا نو ں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی