صوبے میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں ،سندھ منیارٹی پرو ٹیکشن کمیشن کا قیا م عمل میں لا ر ہے ہیں:ہر ی را م کشوری لا ل

صوبے میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں ،سندھ منیارٹی پرو ٹیکشن کمیشن کا قیا م ...
صوبے میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں ،سندھ منیارٹی پرو ٹیکشن کمیشن کا قیا م عمل میں لا ر ہے ہیں:ہر ی را م کشوری لا ل

  

کراچی ( صباح نیوز)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور ہری رام کشوری لا ل نے ٹنڈو باگو ضلع بدین میں مالا میگھواڑ نامی 16سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا ء سے متعلق سماجی رابطوں کے ذرائع پر وائرل ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بدین سردار حسن نیازی سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے انہیں واقعہ کی ایف آئی آر فوری درج کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ مشتاق احمد سومرو کو ہدایت دی کہ وہ لڑ کی کے والدین سے رابطہ کر کے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور لڑکی کے مبینہ اغواء کے محرکات کا جائزہ لیا جائے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ ہماری اقلیتی برادری صوبے اور کی ترقی کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کو یہا ں کے شہر ی ہو نے کے نا طے تما م حقوق

حا صل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سندھ منارٹی پرو ٹیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لا رہی ہے جس کے مسودے کی منظوری وزیر اعلی سندھ سید مرا د علی شاہ نے دو روز قبل دے دی ہے جبکہ اس سلسلے میں مسودہ کو بہتر بنانے کے لئے چیف سیکریٹر ی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بھی شرکت کی تھی اور اپنی سفارشات دی تھی تاکہ قانون کو مضبوط بنایا جاسکے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی