’ ڈاکٹر نواز شریف کو ہاتھ نہیں لگاناچاہتے ‘

’ ڈاکٹر نواز شریف کو ہاتھ نہیں لگاناچاہتے ‘
’ ڈاکٹر نواز شریف کو ہاتھ نہیں لگاناچاہتے ‘

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں موجود ایک ڈاکٹر نے کہاہے کہ سیدھی سے بات ہے کہ نہ نواز شریف ہم علاج کروانا چاہتے ہیں اور نہ ہم علاج کرناچاہتے ہیں بلکہ ہم تو ان کو ہاتھ بھی نہیں لگاناچاہتے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ پاکستا ن میں سیاسی انجینئر نگ ہوئی ہے اور عدالتوں کے ذریعے ہی ہوئی ہے ، مجھے آج بھی یہ لگ رہاہے کہ دباﺅ پر ہی فیصلے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججو ں کو پریشر کی طرف نہیں جاناچاہئے ، ان کودیکھنا چاہئے کہ فائل میں کیاہے ، ان کو ملزم کو بھی نہیں دیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں موجود ایک ڈاکٹر نے کہاہے کہ سیدھی سے بات ہے کہ نہ نواز شریف ہم علاج کروانا چاہتے ہیں اور نہ ہم علاج کرناچاہتے ہیں بلکہ ہم تو ان کو ہاتھ بھی نہیں لگاناچاہتے ۔

مزید : قومی