وفاقی وزیر علی زیدی کی اداروں پر حکومتی کنٹرول کے حوالے سے اہم وضاحت

وفاقی وزیر علی زیدی کی اداروں پر حکومتی کنٹرول کے حوالے سے اہم وضاحت
وفاقی وزیر علی زیدی کی اداروں پر حکومتی کنٹرول کے حوالے سے اہم وضاحت

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ ہم نے اداروں کو آزادی دی ہے کہ وہ اپنا کام کریں جس نے قانون توڑاہے ، اس کو پکڑیں ہم سے نہیں پوچھنا کہ یہ کرنا ہے یانہیں ، جائیں اور اپنا کام کریں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف اپنی حکومت میں ہی نا اہل ہوگئے تھے ، ان کے دور میں پانامہ میں آنیوالے دیگر 449افراد کے خلاف مقدمات کیوں نہیں چلائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل ہم نے نہیں بھیجا تھا ، ان کو عدالت نے جیل بھیجا تھا ، بلاول جو کررہے ہیں ، یہ کرنا ان کا حق ہے ، ان کوکرنا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں کو آزادی دی ہے کہ وہ اپنا کام کریں جس نے قانون توڑاہے ، اس کو پکڑیں ہم سے نہیں پوچھنا کہ یہ کرنا ہے یانہیں ، جائیں اپنا کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں زیر سمندر تیل وگیس کی موجودگی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

مزید : قومی